ضلع بھر میں مسلسل دو دن سے جاری بارش خطرناک صورت اختیار کر گئی۔ محنت کش کے مکان کی چھت گرنے سے تین کمسن بچیوں سمیت 5 افراد ملبے تلے دب گئے۔ 17 سالہ لڑکا جانبحق
بہاولنگر (سیف الرحمن سے) ضلع بھر میں مسلسل دو دن سے جاری بارش خطرناک صورت اختیار کر گئی۔ محنت کش کے مکان کی چھت گرنے سے تین کمسن بچیوں سمیت 5 افراد ملبے تلے دب گئے۔ 17 سالہ لڑکا جانبحق۔ تفصیلات کے مطابق مسلسل طوفانی بارش کے سبب ضلع بہاولنگر میں چھتیں اور دیواریں گرنے کے واقعات بڑھ گئے۔ گزشتہ رات بارش اور طوفان کی وجہ سے مدینہ ٹاؤن کے قریب محنت کش کے مکان کی چھت گر گئی۔ تین کم عمر لڑکیوں سمیت 5 افراد ملبے تلے دب گئے۔ ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر تمام افراد کو ملبے کے نیچے سے نکال لیا۔ 17 سالہ شہباز نامی لڑکا جان کی بازی ہار گیا جبکہ باقی افراد کو بچا لیا گیا۔ زخمیوں اور لاش کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بہاولنگر منتقل کر دیا گیا۔ تیز بارش اور بجلی کی بندش کی وجہ سے ریسکیو آپریشن میں شدید مشکل کا سامنا رہا۔ ضلع بہاولنگر میں دو روز کے دوران بارش کی وجہ سے مختلف واقعات میں تین سے زائد افراد جابحق ہو چکے ہیں۔