پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک۔ لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل

 تھانہ ڈونگہ بونگہ کی حدود میں گلاب علی روڈ پر مبینہ پولیس مقابلہ۔ ایک ڈاکو ہلاک ۔ لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل

بہاولنگر (سیف الرحمن سے)  تھانہ ڈونگہ بونگہ کی حدود میں گلاب علی روڈ پر مبینہ پولیس مقابلہ۔ ایک ڈاکو ہلاک ۔ لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈونگہ بونگہ کی حدود میں گلاب علی روڈ پر ڈاکو ناکہ لگا کر راہ گیروں سے لوٹ مار کررہے تھے۔ شہری کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی تو ڈاکووں نے فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک ،  2 فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت طالب کے نام سے ہوئی۔ مارے جانے والے ڈاکو کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دی گئی ۔ مارا جانے والا ڈاکو متعدد سنگین وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔