ٹک ٹاکر خواجہ سراؤں نے تھانہ کی سرکاری بلڈنگ کو ٹک ٹاک سٹوڈیو میں تبدیل کردیا۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

 ہارون آباد میں ٹک ٹاکر خواجہ سراؤں نے تھانہ کی سرکاری بلڈنگ کو ٹک ٹاک سٹوڈیو میں تبدیل کردیا۔ تھانہ کے اندر پولیس ملازمین کے سامنے اور  پولیس موبائل کے ساتھ ٹک ٹاکرز خواجہ سراؤں کی ویڈیو وائرل۔

بہاولنگر (بیورو رپورٹ) ہارون آباد میں ٹک ٹاکر خواجہ سراؤں نے تھانہ کی سرکاری بلڈنگ کو ٹک ٹاک سٹوڈیو میں تبدیل کردیا۔ تھانہ کے اندر پولیس ملازمین کے سامنے اور  پولیس موبائل کے ساتھ ٹک ٹاکرز خواجہ سراؤں کی ویڈیو وائرل۔تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی ہارون آباد میں ٹک ٹاکر خواجہ سراؤں پلک اور لو(love) کی جانب سے ٹک ٹاک ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر وائرل کردی گئی ویڈیو میں پولیس ملازمین کی موجودگی میں خواجہ سراؤں کو ادائیں کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ پولیس سٹیشن کی سرکاری بلڈنگ کو ٹک ٹاک سٹوڈیو بنائے جانے کی ویڈیو پولیس کارکردگی پر سوالیہ نشان بن گئی۔ جبکہ ضلع پولیس کے ترجمان کے مطابق دو خواجہ سراؤں کے درمیان لین دین  کا معاملہ تھا۔ پولیس تحفظ مرکز جو کہ ٹرانسجینڈر کمیونٹی کے لیے بنایا گیا وہاں درخواست موصول ہوئی۔ دونوں فریقین کو تھانہ کا پابند کروایا گیا۔ پولیس نے دونوں فریقین کے درمیان لین دین کے معاملہ کو حل کروادیا۔