کرسی کی جنگ، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بہاولنگر میدان جنگ بن گیا۔ توڑ پھوڑ اور لڑائی جھگڑے کی ایف آئی آر درج

 ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بہاولنگر میدان جنگ بن گیا۔ محکمہ صحت کے افسران اور ضلعی انتظامیہ کی ضد اور انا کی وجہ سے ایم ایس کی کرسی میوزیکل چیئر بن چکی ہے۔ توڑ پھوڑ اور لڑائی جھگڑے کی ایف آئی آر درج

بہاولنگر (سیف الرحمن سے) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بہاولنگر میدان جنگ بن گیا۔ محکمہ صحت کے افسران اور ضلعی انتظامیہ کی ضد اور انا کی وجہ سے ایم ایس کی کرسی میوزیکل چیئر بن چکی ہے۔ توڑ پھوڑ اور لڑائی جھگڑے کی ایف آئی آر درج تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت پنجاب کے اعلیٰ افسران کی ذاتی پسند و نا پسند کی وجہ سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بہاولنگر میں بدانتظامی کا راج ہے۔ 6 ماہ سے ایم ایس کی کرسی میوزیکل چیئر بنی ہوئی ہے۔ ایک ایم ایس عدالتی حکم پر آتا ہے تو اگلے دن سیکرٹری کا خاص بندہ واپس آ جاتا ہے۔ کرسی اور مفادات کی اس جنگ میں علاج معالجہ کے لیے آنے والے مریض سخت مشکلات اور پریشانیوں کا شکار ہیں۔ ہسپتال میں مریضوں کے لیے ادویات نایاب ہو چکی ہیں۔ گزشتہ رات عدالتی حکم پر چارج سنبھالنے والے ایم ایس ڈاکٹر یونس کی آمد پر انتظامیہ کے دوسرے دھڑے کے سربراہ ایچ آر آفیسر نے مزاحمت کی۔ جس پر دونوں اطراف کے لوگوں میں لڑائی جھگڑا ہو گیا۔ ایچ آر غضنفر نامی کی درخواست پر تھانہ سٹی اے ڈویژن نے ایف آئی آر درج کر لی۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق ایچ آر آفیسر رات ساڑھے 9 بجے دفتر میں سرکاری امور سرانجام دے رہے تھے۔ حالانکہ دفتری اوقات شام 4 بجے تک ہیں۔ ایف آئی آر کے گواہان میں ایک ہسپتال کا ٹھیکدار بھی شامل ہے۔ اقتدار اور لوٹ کھسوٹ کی اس جنگ نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بہاولنگر کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔ عوامی ، سیاسی و سماجی حلقوں نے وزیراعلی پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔