15 مئی کو سپریم کورٹ کے باہر پر امن احتجاج میں پنجاب کے ہر ضلع سے طلباء کے قافلے شریک ہونگے۔ ملک محمد اویس صدر جمعیت طلبہ اسلام پنجاب

 سپریم کورٹ کے باہر پر امن احتجاج  میں پنجاب کے ہر ضلع سے طلباء کے قافلے شریک ہونگے۔ ملک محمد اویس صدر جمعیت طلبہ اسلام پنجاب

بہاولنگر (بیورو رپورٹ) جمعیت طلبہ اسلام کے صوبائی صدر ملک محمد اویس نے کہا ہے کہ 15 مئی کو سپریم کورٹ کے باہر پر امن احتجاج ہوگا،قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن مدظلہ کی حکم کے مطابق پورے پاکستان کی طرح پنجاب کے ہر شہر ہر ضلع سے طلباء کے قافلے بھی احتجاجی دھر نے میں شریک ہونگے

جے ٹی آئی پنجاب قائد کی آواز پہ لبیک کہتے ہوئے بھرپور انداز میں حاضری دے گی قائدین کے حکم پر جے ٹی آئی نے ہر تحریک میں ہراول دستے کا کردار ادا کیا  

15 مئی کو جے ٹی آئی پھر اپنی روایت دھرائے گی۔ہم ملک عزیز پاکستان کے تحفظ کے لیے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ان خیالات کا اظہار صوبائی صدر جمعیت طلباء اسلام پنجاب ملک محمد اویس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے مزید کہا کہ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن اور قائد طلباء ہدایت اللہ پیرزادہ کے حکم کے مطابق تمام کارکنان نے اسلام آباد احتجاجی دھرنے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ اور انشاء اللہ قافلوں کو صورت میں کارکنان بھرپور شرکت کریں گے،کارکنان کو مزید ھدایات جاری کرتے ہوئے صوبائی صدر 

ملک محمد اویس نے تمام اضلاع کو پابند کیا کہ اپنے متعلقہ ضلع کی جے یو آئی کے ساتھ ملکر شرکت کی ترتیب بنائی جائے اور جے یو آئی کی سرپرستی اور قیادت میں حاضری یقینی بنائی جائے انفرادی اور الگ سے جے ٹی آئی کے قافلے سے اجتناب کیا جائے۔