مدارس امت کی رہنمائی کے لئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے ، انسان کی عظمت علم کی وجہ سے ہے۔ شیخ الحدیث مولانا ڈاکٹر جلیل احمد اخون

 مدارس امت کی رہنمائی کے لئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے ، انسان کی عظمت علم کی وجہ سے ہے۔ شیخ الحدیث مولانا ڈاکٹر جلیل احمد اخون کا تقریب سے خطاب

بہاولنگر (سیف الرحمن سے) مدارس امت کی رہنمائی کے لئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے ، انسان کی عظمت علم کی وجہ سے ہے، ان خیالات کا اظہارمعروف عالم دین، شیخ الحدیث مولانا ڈاکٹر جلیل احمد اخون نے جامع العلوم بہاولنگر کے 81 ویں تعلیمی افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اخلاص اور عافیت کو بنیاد بناکر علماء کرام اور قراء اپنی خدمات جاری رکھیں جامع العلوم بہاولنگر تخصص فی الفقہ ، تجوید ، اس سال حفاظ قرآن کے لئے درس نظامی اور نہم ، دہم کلاسسز ، کا اجراء کردیا گیا جبکہ طالبات کے لئے عالمہ کورس کے ساتھ سلائی سنٹر کو مزید فعال کردیا گیا ہے ،جبکہ ملازمین ، کاروباری احباب اور عصری اداروں میں زیر تعلیم طلباء کے لئے شہر میں جامع مسجد جلال الدین وکلاء کالونی نذد نیشنل ہسپتال اور جامع مسجد خضری شہزاد نگر میں مختصر دو سالہ کورسسز بھی جاری رہیں گے ۔