خاوند کا بیوی پر بہیمانہ تشدد۔ 30 سالہ نائلہ بی بی جانبحق ہو گئی

 نواحی علاقے اڈہ گجیانی پر خاوند کا بیوی پر بہیمانہ تشدد۔ 30 سالہ نائلہ بی بی جانبحق ہو گئی۔ پولیس نے لاش تحویل میں لے لیکر تفتیش کا آغاز کر دیا۔

بہاولنگر (سیف الرحمن سے) نواحی علاقے اڈہ گجیانی پر خاوند کا بیوی پر بہیمانہ تشدد۔ 30 سالہ نائلہ بی بی جانبحق ہو گئی۔ پولیس نے لاش تحویل میں لے لیکر تفتیش کا آغاز کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق میاں بیوی کے درمیان معمولی تلخ کلامی خاتون کی جان لے گئی۔ تھانہ صدر بہاولنگر کی حدود میں نواحی علاقے اڈہ نہر گجیانی پر محمد اجمل نامی شخص نے گھریلو جھگڑے کی وجہ سے اپنی 30 سالہ بیوی نائلہ بی بی پر ڈنڈوں سے تشدد کیا۔ جس کی وجہ سے خاتون جان کی بازی ہار گئی۔ابتدائی اطلاعات اور شواہد کے مطابق مقتولہ کی موت گلہ دبانے سے ہوئی ہے۔ تھانہ صدر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے لیا۔