سی ای او ایجوکیشن بہاولنگر کا دبنگ ایکشن۔ خواتین کو ہراساں کرنے والے ہیڈ ٹیچر کو سرنڈر کر دیا۔

 سی ای او ایجوکیشن بہاولنگر کا دبنگ ایکشن۔ خواتین کو ہراساں کرنے والے ہیڈ ٹیچر کو سرنڈر کر دیا۔ خواتین ٹیچرز کو فرائض کی انجام دہی کے لیے بہترین ماحول فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔ میڈم شاہدہ حفیظ ۔

بہاولنگر (سیف الرحمن سے) سی ای او ایجوکیشن بہاولنگر کا دبنگ ایکشن۔ خواتین کو ہراساں کرنے والے ہیڈ ٹیچر کو سرنڈر کر دیا۔ خواتین ٹیچرز کو فرائض کی انجام دہی کے لیے بہترین ماحول فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔ میڈم شاہدہ حفیظ ۔ تفصیلات کے مطابق سی ای او ایجوکیشن بہاولنگر شاہدہ حفیظ نے خواتین ٹیچرز کو ہراساں کرنے پر گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول فاروق آباد تحصیل بہاولنگر کے ہیڈ ٹیچر مسٹر طاہر منیر کو سرنڈر کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل بہاولنگر نے خواتین ٹیچرز کی شکایت پر انکوائری کی۔ انکوائری رپورٹ کے نتیجے میں ہیڈ ٹیچر کو سرنڈر کیا گیا۔ انکوائری رپورٹ میں خواتین ٹیچرز کے لیے فوری طور پر الگ واش روم تعمیر کرنے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔ سی ای او ایجوکیشن بہاولنگر میڈم شاہدہ حفیظ کی سخت پالیسی کی وجہ سے خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات میں واضح کمی آئی ہے۔