ریاض احمد مہار ایپکا ایجوکیشن ونگ کے صدر اور سید عامر شاہ جنرل سیکرٹری منتخب

 ریاض احمد مہار ایپکا ایجوکیشن ونگ کے صدر اور سید عامر شاہ جنرل سیکرٹری منتخب، کلرکس کے حقوق کے لیے جدو جہد جاری رکھنے کا عزم۔

بہاولنگر (سیف الرحمن سے) ریاض احمد مہار ایپکا ایجوکیشن ونگ کے صدر اور سید عامر شاہ جنرل سیکرٹری منتخب، کلرکس کے حقوق کے لیے جدو جہد جاری رکھنے کا عزم۔ تفصیلات کے مطابق آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کا اہم اجلاس زیر صدارت اقبال ڈھڈی ضلعی صدر آل ڈیپارٹمنٹس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ریاض احمد مہار کو صدر،  سید عامر شاہ کو  جنرل سیکرٹری منتخب کر لیا گیا۔ اس کے علاوہ دیگر عہدیداران کا انتخاب بھی کیا گیا۔

ضلعی صدر ایپکا آل ڈیپارٹمنٹس محمد اقبال ڈھڈی نے نو منتخب عہدیداران کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔ اس موقع پر ریاض احمد مہار اور سید عامر شاہ نے "دی نیوز اردو" سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کلرکس کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر وقت حاضر ہیں۔ کلرکس کے مسائل کے حل کے لیے پہلے بھی فرنٹ لائن میں ہوتے ہیں اور آئندہ بھی سب سے آگے کھڑے ہوں گے۔