ڈپٹی کمشنر بہاولنگر ان ایکشن۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عام آدمی تک پہنچانے کے لیے ٹرانسپورٹ کرایوں میں فوری طور پر 7 فیصد کمی کا حکم

 پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عام آدمی تک پہنچنا چاہئیے۔ ٹرانسپورٹ کرایوں میں فوری طور پر 7 فیصد کمی کا حکم۔ عمل درآمد کے لیے احکامات جاری۔

بہاولنگر (سیف الرحمن سے) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عام آدمی تک پہنچنا چاہئیے۔ ٹرانسپورٹ کرایوں میں فوری طور پر 7 فیصد کمی کا حکم۔ عمل درآمد کے لیے احکامات جاری۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنرذوالفقار احمد بھون کی زیرِ   صدارت  پٹرولیم مصنوعات کمی  کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔

ڈپٹی کمشنرذوالفقار احمد بھون نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر پیٹرولیم مصنوعات کی  قیمتوں میں کمی کےثمرات  عوام تک پہنچانے کے لیے 7 فیصد کرایوں میں  کمی کردی گئی ہے ٹرانسپورٹرز مالکان نئے کرایہ نامہ پر فوری عمل درآمد کو یقینی بنائیں ۔ ڈپٹی کمشنر نے  ٹرانسپورٹرز مالکان  کو ہدایت کی کہ پبلک ٹرانسپورٹ کے اندر نیا کرایہ نامہ نمایاں  جگہ پر آویزاں کریں اور اس کے علاوہ پینا فیلیکس بھی  آویزاں کی جائیں تاکہ عوام آدمی کرایوں میں کمی سے فوری مستفید ہو سکے۔