اسپیشل بچے ہمارے لئے بہت اہم ہیں، انکی تربیت اور تعلیم کے لئے بھی حکومت کوشاں ہے۔ ڈپٹی کمشنر بہاولنگر

 اسپیشل بچے ہمارے لئے بہت اہم ہیں،  انکی تربیت اور تعلیم کے لئے بھی حکومت کوشاں ہے۔ ڈپٹی کمشنر بہاولنگر

بہاولنگر (بیورو رپورٹ ) اسپیشل بچے ہمارے لئے بہت اہم ہیں، انکی تربیت اور تعلیم کے لئے بھی حکومت کوشاں ہے۔ ڈپٹی کمشنر بہاولنگر تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے ڈسٹرکٹ پبلک سکول بہاولنگر میں آرٹیزم سنٹر کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسپیشل بچے ہمارے لئے بہت اہم ہیں، انکی تربیت اور تعلیم کے لئے بھی حکومت کوشاں ہے۔ اس موقع پر پرنسپل پروفیسر شفیق احمد ، اسسٹنٹ کمشنر بہاولنگر اور سیکرٹری سکول و ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ظہور حسین بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ ضلع بہاولنگر میں ڈی پی ایس کو پہلے مرحلہ میں سنٹر بنایا گیا ہے تاکہ والدین اپنے معذور اور اسپیشل بچوں کو داخل کرواسکیں ، سکول انتظامیہ ان بچوں کو بھی دوسرے طلباء وطالبات کی طرح اہمیت اور توجہ دیں پرنسپل پروفیسر شفیق احمد نے کہا کہ اس سنٹر کے قیام سے بچوں کو تعلیم کے بہترین مواقع فراہم ہونگے اساتذہ اور سٹاف انکی معاونت ، رہنمائی اور تعلیم و تربیت میں بھرپور حصہ ڈالیں گے۔