جمیعت علماء اسلام کا ضلع کے ہر حلقے سے الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان

 جمیعت علماء اسلام کا ضلع کے ہر حلقے سے الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان۔ ضلعی سطح پر تمام جماعتوں سے رابطے جاری ہیں، عنقریب لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ مولانا عبد الخالق مہار

بہاولنگر (بیورو رپورٹ) جمیعت علماء اسلام کا ضلع کے ہر حلقے سے الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان۔ ضلعی سطح پر تمام جماعتوں سے رابطے جاری ہیں، عنقریب لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ مولانا عبد الخالق مہار

تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام ضلع بہاولنگر کے جنرل سیکرٹری مفتی عبد الخالق مہار نے ضلع بھر کی تمام صوبائی اور قومی اسمبلی کی نشستوں پر الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کردیا۔ جمعیت علماء اسلام ضلع بہاولنگر کے جنرل سیکرٹری مفتی عبدالخالق مہار نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی سطح پر تمام مذہبی اور سیاسی قوتوں کے ساتھ رابطے میں ہیں مشاورت جاری ہے، عوام اور عوامی نمائندگان جے یو آئی سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام ملک کی سب سے بڑی سیاسی قوت بنے گی۔ جمعیت علماء اسلام ہی موجودہ دور کے فتنوں اور ملک و قوم کے خلاف سازشوں کا مقابلہ کرے گی۔ مذہبی جماعتوں کا اتحاد بنا کر بھی مقابلے میں اتر سکتے ہیں ۔ ان شاءاللہ تعالیٰ مولانا فضل الرحمٰن کی قیادت میں پورے ملک اور خصوصاً پنجاب میں بھرپور قوت کے ساتھ انتخابی میدان میں اتریں گے۔ 

جمعیت علماء اسلام ضلع بہاولنگر کے سیکرٹری اطلاعات میاں محمد عاصم وٹو بھی اس موقع پر موجود تھے۔