عوام الناس کے حقوق و مفادات کا تحفظ ہماری بنیادی ذمہ داری ہے۔ ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون

 عوام الناس کے حقوق و مفادات کا تحفظ ہماری بنیادی ذمہ داری ہے۔  ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے ڈی سی آفس میں ریونیو افسران کی کارکردگی اور ریونیو ریکوری کے جائزہ اجلاس میں خطاب


بہاول نگر (سیف الرحمن سے) عوام الناس کے حقوق و مفادات کا تحفظ ہماری بنیادی ذمہ داری ہے۔ ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے ڈی سی آفس میں ریونیو افسران کی کارکردگی اور ریونیو ریکوری کے جائزہ اجلاس میں خطاب۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر بہاولنگر نے ریونیو افسران کے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ضلع بھر کے اسسٹنٹ کمشنرز اور ریونیو افسران نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے اجلاس میں ریونیو سے متعلقہ تمام امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر نے افسران کو ہدایت کی کہ ریونیو کورٹ کیسز بالخصوص میوٹیشن، گرداوری، وراثت انتقال کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹایا جائے۔ اسسٹنٹ کمشنرز اپنی تحصیلوں میں لینڈ ریفارمز اور سروسز کی کمپیوٹرائزیشن کی مکمل مانیٹرنگ کریں اور پٹوار خانوں کی اچانک انسپکشن کریں۔ عوام الناس کے حقوق و مفادات کا تحفظ ہماری بنیادی ذمہ داری ہے۔ 

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو بہاولنگر عبدالقیوم قدرت نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور ریونیو افسران کی کارکردگی پر بریفنگ دی۔