مبینہ پولیس مقابلہ میں دو خطرناک ڈاکو ہلاک۔ ملزمان قتل، ڈکیتی اور راہزنی کی درجنوں وارداتوں میں ملوث تھے۔ ہلاک ڈاکوؤں کی ڈیڈ باڈیز پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔
بہاولنگر ( سیف الرحمن سے ) مبینہ پولیس مقابلہ میں دو خطرناک ڈاکو ہلاک۔ ملزمان قتل، ڈکیتی اور راہزنی کی درجنوں وارداتوں میں ملوث تھے۔ ہلاک ڈاکوؤں کی ڈیڈ باڈیز پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق بہاولنگر کے نواحی علاقے دولت پور میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران دو خطرناک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں کا نشانہ بن گئے۔ دونوں ڈاکو موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ ملزمان پولیس حراست میں تھے اور پولیس انکو برآمدگی کے لیے لے کر جا رہی تھی کہ انکے مسلح ساتھیوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں دونوں ڈاکو جان کی بازی ہار گئے۔ جبکہ پولیس پر حملہ کرنے والے مسلح افراد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کی نعشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے ملزمان کا تعاقب جاری ہے اور کسی کو بھی ضلع کا امن و امان خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔