وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر "نگہبان رمضان پیکج" کے تحت ضلع بہاولنگر میں بھی مستحق خاندانوں میں فوڈ ہیمپرز کی ڈور ٹو ڈور تقسیم جاری ہے۔

 وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر "نگہبان رمضان پیکج" کے تحت ضلع بہاولنگر میں بھی مستحق خاندانوں میں فوڈ ہیمپرز کی ڈور ٹو ڈور تقسیم جاری ہے ۔ ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون"نگہبان رمضان پیکج" کی ترسیل کیلئے خود فیلڈ میں متحرک ہیں

بہاولنگر(سیف الرحمن سے) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر "نگہبان رمضان پیکج" کے تحت ضلع بہاولنگر میں بھی مستحق خاندانوں میں فوڈ ہیمپرز کی ڈور ٹو ڈور تقسیم جاری ہے ۔ ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون"نگہبان رمضان پیکج" کی ترسیل کیلئے خود فیلڈ میں متحرک ہیں، ڈپٹی کمشنر نے آج فوڈ ہیمپرز کی تقسیم کا جائزہ لینے کے حوالے سے اچانک دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو قیوم قدرت اسسٹنٹ کمشنر بہاولنگر متعلق محکموں کے افسران بھی موجود ہیں ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے تقسیم کے عمل اور ڈیٹا اینٹری کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے مستحق خاندانوں سے فوڈ ہیمپرز کی تقسیم کے حوالے سے معلومات لیں اور اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے"نگہبان رمضان پیکج" کے تحت ضلع رجسٹرڈ غریب اور مستحق گھرانوں میںفوڈ ہیمپرز ان کی دہلیز پر مفت تقسیم کئے جا رہے ہیں ۔اس حوالے سے ضلع بھر میں ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔