پنجاب بھر کے پیف سکولوں میں اج ہونے والا سالانہ کیو اے ٹی کینسل کر دیا گیا۔ نئی تاریخ کا تاحال اعلان نہیں کیا گیا۔

 پنجاب بھر کے پیف سکولوں میں اج ہونے والا سالانہ کیو اے ٹی کینسل کر دیا گیا۔ نئی تاریخ کا تاحال اعلان نہیں کیا گیا۔

لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب بھر کے پیف سکولوں میں اج ہونے والا سالانہ کیو اے ٹی کینسل کر دیا گیا۔ نئی تاریخ کا تاحال اعلان نہیں کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن سے الحاق شدہ ساڑھے سات ہزار سے زائد سکولوں میں آج سالانہ کوالٹی ایشورینس کا انعقاد ہونا تھا جسے رات اچانک کینسل کر دیا گیا۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ کوالٹی ایشورینس ٹیسٹ مبینہ طور پر پیپر لیک ہونے کی وجہ سے کینسل کیا گیا۔ پنجاب کے تمام 36 اضلاع میں یہ امتحان پنجاب ایگزامینیشن کمشن کی زیر نگرانی ہونا تھا۔ پنجاب کے تمام اضلاع میں پیپرز امتحانی گزشتہ روز عملہ کے سپرد کر دئیے گئے تھے۔ پنجاب ایگزامینیشن کمشن کی جانب رات جاری کیے گئے لیٹر کے مطابق پیپر کینسل کر دئیے گئے اور امتحانی عملہ سے سیل شدہ پیپرز کے بیگ واپس طلب کر لیے گئے ہیں۔

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن سے الحاق شدہ سکولز میں ہر سال پڑھائی کا معیار جانچنے کے لیے کوالٹی ایشورینس ٹیسٹ (QAT) لیا جاتا ہے۔ یہ امتحان پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کا تربیت یافتہ عملہ لیتا ہے۔ اس سال پہلی مرتبہ یہ امتحان پنجاب ایگزامینیشن کی زیر نگرانی ہو رہا تھا۔ پنجاب ایگزامینیشن کمشن کی جانب سے امتحان کی نئی تاریخ نہیں دی گئی۔ پنجاب ایگزامینیشن کمشن کے اس اچانک فیصلے کی وجہ سے پنجاب بھر کے پیف پارٹنر سکول مالکان میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔