ڈپٹی کمشنر بہاول نگر کا فروٹ و سبزی منڈی کا اچانک دورہ، پھلوں اور سبزیوں کی کوالٹی اور قیمتوں کا جائزہ لیا

 حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے آج علی الصبح بہاول نگر میں فروٹ و سبزی منڈی کا اچانک دورہ کیا ، پھلوں اور سبزیوں کی کوالٹی ، قیمتوں کا جائزہ لیا اور منڈی میں نیلامی و بولی کے عمل کی بھی نگرانی کی ۔ ڈپٹی کمشنر پھل و سبزی منڈی کے مختلف سیکشن میں گئے ۔

بہاولنگر (سیف الرحمن سے) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے آج علی الصبح بہاول نگر میں فروٹ و سبزی منڈی کا اچانک دورہ کیا ، پھلوں اور سبزیوں کی کوالٹی ، قیمتوں کا جائزہ لیا اور منڈی میں نیلامی و بولی کے عمل کی بھی نگرانی کی ۔ ڈپٹی کمشنر پھل و سبزی منڈی کے مختلف سیکشن میں گئے ۔اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر طلحہ نعیم، ای اے ڈی اے (اکنامکس اور مارکیٹنگ)، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی اور دیگر عملہ موجود تھا۔ 

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کسی کو ناجائز منافع خوری کی اجازت نہیں دیں گے، پھل اور سبزیاں مقرر کردہ نرخ پر فروخت کی جائیں خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ نرخ نامے نمایاں جگہ آویزاں کئے جائیں ۔انہوں نے کہا کہ پھل اور سبزیاں بنیادی ضروریات میں شامل ہیں قیمتوں میں اضافہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے پھل و سبزی منڈی میں صفائی کے انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے ہدایت کی کہ صفائی کے انتظامات میں مزید بہتری لائی جائے۔

ڈیمانڈ اینڈ سپلائی میکانزم کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے تاکہ مصنوعی مہنگائی کا خاتمہ ہو اور عوام ریلیف حاصل کر سکیں۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے بہاول نگر میں زیر تعمیر سبزی و پھل منڈی کا معائنہ کیا اور ترقیاتی کام اور ابتک کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔