بھرے بازار میں بیٹے کے ہاتھوں باپ قتل، موقع پر موجود لوگ ویڈیوز بناتے رہے

 بھرے بازار میں بیٹے کے ہاتھوں باپ قتل۔ پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دی۔ موقع پر موجود لوگ ویڈیوز بناتے رہے۔

بہاولنگر ( سیف الرحمن سے) بھرے بازار میں بیٹے کے ہاتھوں باپ قتل۔ پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دی۔ موقع پر موجود لوگ ویڈیوز بناتے رہے۔ تفصیلات کے مطابق پرانی سبزی منڈی کے قریب تھانہ سٹی بی ڈویژن کی دیوار کے ساتھ، تھانہ سٹی اے ڈویژن اور تھانہ صدر سے چند گز کے فاصلے پر دن دیہاڑے بیٹے نے چھری کے وار کر کے باپ کو موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ موقع پر موجود لوگ تماشہ دیکھتے اور ویڈیوز بناتے رہے۔ تھانہ سٹی اے ڈویژن نے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دی۔ قاتل نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا۔ مقتول کی شناخت محمد جمیل کے نام سے ہوئی جو کہ غلہ منڈی میں مزدوری کرتا تھا