ڈپٹی کمشنر اور سی ای او ایجوکیشن کا نہم کلاس کے امتحانی مراکز کا دورہ۔ سنٹرز میں امتحانی عمل اور سہولیات کا جائزہ لیا
بہاولنگر (سیف الرحمن سے) ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے نہم کلاس کے امتحانات میں سہولیات کا جائزہ لینے کے لئے گورنمنٹ کینال کالونی ہائی سکول بوائز کا دورہ کیا۔اس موقع پر سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی میڈم شاہدہ حفیظ بھی ان کے ہمراہ موجود تھیں۔ڈپٹی کمشنر نے مختلف امتحانی سینٹرز میں جاکر امتحانی عمل کا جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ امتحانی سنٹرز میں قواعد و ضوابط پر مکمل عملدرآمد جبکہ امتحانات کے لئے آنے والے طالبعلموں کو مکمل سہولیات فراہم کی جائیں۔