مرکزی چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا سید عبدالخبیر آزاد کا دورہ بہاولنگر

 مرکزی چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا سید عبدالخبیر آزاد کا دورہ بہاولنگر۔ علماء کرام سے ملاقاتیں کیں اور فلاحی ادارے کے زیر انتظام  نادار اور مستحق مرد و خواتین  میں راشن کی تقسیم کیا۔

بہاولنگر ( بیورو رپورٹ) مرکزی چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا سید عبدالخبیر آزاد کا دورہ بہاولنگر علماء کرام سے ملاقاتیں اور الشیخ آزاد ویلفیئر فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر انتظام  نادار اور مستحق مرد و خواتین  میں راشن کی تقسیم کی گئی اس موقع پر قاری راشد ، مفتی محمد نصر اللہ خان ، محمد عثمان اصغر بھی موجود تھے مولانا سید عبدالخبیر آزاد نے کہا ملکی استحکام کے لئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ، دہشگردوں کے مذموم مقاصد کبھی پورے نہیں ہونگے اسلام ہمیں غرباء اور بے سہارا لوگوں کی معاونت کا درس دیتا ہے مخیر حضرات کے تعاون سے الشیخ آزاد ویلفیئر فاؤنڈیشن پاکستان ملک بھر میں اپنی خدمات جاری رکھے ہوئے ہے رواداری کے فروغ کے لئے بین المذاھب ہم آہنگی کے لئے حکومت اور علماء کرام کا کردار اہم ہے انہوں نے کہا بہاولنگر کے مستحق افراد میں راشن تقسیم کرکے دلی خوشی محسوس کررہا ہوں غلہ منڈی بہاولنگر کے شہباز علی شیر اور علماء کرام نے چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کو صدارتی ایوارڈ ملنے پر مبارکباد بھی دی ۔