ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کا "نگہبان رمضان پیکج" وئیر ہاؤس کا دورہ. راشن بیگز کی تیاری کو تیز کرنے اور فوڈ ہیمپرز کی تیاری میں اشیاء کے معیار اور وزن پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت

 ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کا "نگہبان رمضان پیکج" وئیر ہاؤس کا دورہ. راشن بیگز کی تیاری کو تیز کرنے اور فوڈ ہیمپرز کی تیاری میں اشیاء کے معیار اور وزن پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت

بہاولنگر ( سیف الرحمن سے) ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے چشتیاں روڈ پر موجود نگہبان رمضان پیکج وئیر ہاؤس کا دورہ کیا انہوں نے راشن بیگز کی تیاری کے مراحل کا جائزہ لیا اور راشن پیکٹ کی تیاری کے عمل اور اشیا کے معیار کو بھی چیک کیا ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے متعلقہ افسران کو راشن بیگز کی تیاری کو تیز کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ  فوڈ ہمپرز کی تیاری میں اشیاء کے معیار اور وزن پر خصوصی توجہ دی جائے ضلعی انتظامیہ کے تمام افسران و ملازمین نگہبان رمضان راشن کی حقداروں تک سو فیصد فراہمی کے لئے سرگرم عمل ہے ضلع بہاولنگر میں اب تک ایک لاکھ 18ہزار 367 مستحقین کو راشن بیگز تقسیم کر دیئے ہیں جو کہ اہداف کا 55فیصد ہے۔  مستحقین کو اعلیٰ معیار کا راشن باعزت طریقے سے فراہم کیا جارہا ہے. اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد قیوم قدرت بھی موجود تھے.