کھلاڑی ملک کا اثاثہ اور معاشرتی برائیوں کے خاتمے کے لئے کوشاں ہیں۔ نیشنل بیڈمنٹن کوچ امجد مالا

 کھلاڑی ملک کا اثاثہ اور معاشرتی برائیوں کے خاتمے کے لئے کوشاں ہیں، ضلعی انتظامیہ مبارکباد کی مستحق ہے اس طرح کے ایونٹ سے عوام اور کھلاڑیوں کو تفریح کے اچھے مواقع بھی میسر آتے ہیں۔ نیشنل بیڈمنٹن کوچ امجد مالا

بہاولنگر (سیف الرحمن سے) ڈپٹی کمشنر بہاولنگر ذوالفقار بھون کی ہدایات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کی نگرانی بہاولنگر جشن بہاراں فیسٹیول 2024 بیڈمنٹن ایونٹ کا انعقاد جمنیزیم حیدر اسٹیڈیم بہاولنگر میں ہوا جسکے مہمان خصوصی معروف ماہر تعلیم پروفیسر شفیق احمد تھے، آفیسرز ڈبل میچ میں ایاز رفیق لون اور جہانگیر نے اللہ یار بھٹی اور مشتاق احمد کو شکست دے کر مقابلہ جیت لیا جبکہ مینز ڈبل فائنل میچ مقابلہ میں چوہدری عبدالرحمن اور آصف وکیل  نے مون عادل اور شیخ اویس کو تین سیٹ کے مقابلے میں ایک سیٹ سے شکست دے کر فائنل میچ جیت لیا جبکہ اس موقع پر مہمان خصوصی پروفیسر شفیق احمد نے کامیاب ہونے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اس موقع پر جشن بہاراں فیسٹیول  کے روح رواں اور معروف نیشنل بیڈمنٹن کوچ امجد مالا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیڈمنٹن ایونٹ میں نوجوانوں اور افسران کی بڑی تعداد سمیت  ایشین چیمپئن پاکستان ڈبل کاشف سلہری نے بھی شرکت کی، امجد مالا نے کہا کہ کھلاڑی ملک کا اثاثہ اور معاشرتی برائیوں کے خاتمے کے لئے کوشاں ہیں، ضلعی انتظامیہ مبارکباد کی مستحق ہے اس طرح کے ایونٹ سے عوام اور کھلاڑیوں کو تفریح کے اچھے مواقع بھی میسر آتے ہیں